آسٹریلیا میں مسجد پر حملہ، ملزم گرفتار

200

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں  نامعلوم شہری نے ترکی کے سرکاری ادارے  کے زیر انتظام چلنے والی مسجد پر  حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ، تاہم اسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا جس میں ایک شخص نے ترکی کے مذہبی معاملات دیکھنے والی ڈائریکٹوریٹ سے منسلک اوبرن گالی پولی مسجد میں داخل ہوا اور وہاں لگے فانوس، کھڑکیوں کے شیشے اور پلازمہ ٹی وی سمیت دیگر قیمتی اشیاء کو توڑ دیا۔

مسجد میں موجود شہریوں نے واقعہ کی  ویڈیو اور تصاویر بناکر پولیس کو فراہم کر دیں جس کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتارکرلیاہے۔