اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ستانوےویں (97th) یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ ہمارے آباؤ اجداد نے سامراج کیخلاف جدوجہد میں ترک عوام کا ساتھ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ عصرحاضرمیں پاکستان اورترکی ناگزیرشراکت دارہیں،پاک ترک بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
Warm felicitations to leadership and people of ?? on 97th Republic Day. Our forefathers stood by Turkish people in their glorious struggle against forces of imperialism. In contemporary times, our two countries remain indispensable partners. Long live Pakistan-Turkey brotherhood!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2020
خیال رہے کہ ترکی میں آج یومِ جمہوریہ کے اعلان کی 97 ویں سالگرہ پورے ملک میں منائی گئی، جس میں صدر رجب طیب ایردگان نے اپنے وفد کے ہمراہ مزارِ اتاترک پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔