پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

162

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کے روز شدید مندی رہی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق آج اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 186 پر موجود تھا لیکن پھر مارکیٹ کو شدید مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک وقت میں انڈیکس 1911 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 275 کی سطح پر بھی آیا لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1298 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 888 پر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قدر میں مزیدکمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔