حکومت، اپوزیشن اور اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے، رانا ثنا اللہ

181

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کروانا چاہتی ہے، جو ترجمان گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے وزیر اعظم اسکو شاباش دیتے ہیں۔

لاہور میں میڈیاسے گفتگو کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نفرت اور انتقام کی آگ میں خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، ایاز صادق کے خلاف چلنے والی مہم قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ایاز صادق کے خلاف بینرزحکومتی سرپرستی میں لگائے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت فواد چوہدری کے بیان پرایک طرف وضاحتیں دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف خود بیان پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے،وزیراعظم اور کابینہ حزب اختلاف اور اداروں،عوام کے درمیان تصادم چاہتے ہیں لیکن اگر تصادم ہوتا ہے تو ملک کے اندر انارکی پھیلے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہی پارٹی کی رائے ہے اور پارٹی کے اندر کوئی تقسیم نہیں ہے۔ کسی ادارے اور شخصیت سے میاں نواز شریف کو مسئلہ نہیں ہے انکا مسئلہ اس کردار سے ہے جو ووٹ تبدیل کرتا ہے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگواتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف صرف شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں اور پارلیمنٹ میں سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے جس میں شفاف انتخابات پر بات ہونی چاہیے،جو ترجمان گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے وزیر اعظم اسکو شاباش دیتے ہیں، طاقتوروں قانون کے کٹہرے میں لانا وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں۔

ٹائیگر فورس کے نام پر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے کنفیوژ کیا جا رہا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم نوجوانوں کو جمہوریت سے، جمہوری رائے سے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے روشناس کروائیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان صوبے کا اعلان کر دینا ایک سیاسی بات ہے اور وزیر اعظم نے صوبے کا اعلان کر کے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔