پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی پروازیں سعودی عرب پہنچ گئیں

228

اسلام آباد: عمرہ ادائیگی کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان سے عمرہ زائرین کو لیے پہلی 2 پروازیں سعودی عرب پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی پرواز 9713 کے ذریعے 46 عمرہ زائرین اسلام آباد سے مدینہ پہنچے جب کہ  دوسری پرواز میں 50 سے زائد عمرہ زائرین جدہ پہنچے، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ اور ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے مسافروں کو تین دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو 8 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کی اجازت مل گئی ہے۔