پاکستان انٹرنیشنل اسکول (جدہ) کے طلبہ کی کامیابی

69

پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ کے 2 طلبہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب یوم سیاہ کے موقع پر انٹر اسکولز مقابلے میں انعامات حاصل کیے۔ واضح رہے اس مقابلے میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پینٹنگز، انگریزی و اردو، شاعری اور انگریزی و اردو مضامین کے مقابلے شامل تھے۔ پروگرام میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے طلبہ نے شرکت کی۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں ہانیہ ندیم نے انگریزی خط کے تحریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ مظہر شاہ نے اردو شاعری کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کامیاب طلبہ والدین اور اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی یہ کامیابی پاکستانی اسکول، طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے فخر کی بات ہے۔