جڑانوالہ، فیس بک پر گستاخانہ مواد ڈالنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

72

جڑانوالہ (آن لائن) جڑانوالہ میں فیس بک پر گستاخانہ مواد آپ لوڈ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 654/5 کے رہائشی کاشف نے پولیس کو بتایا کہ سائل زمیندارہ کرتا ہے، غلام محمد نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر گستاخانہ مواد آپ لوڈ کرکے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس سے گاؤں میں اشتعال پھیل گیا ہے، پولیس نے 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔