جرمن شہر ڈریسڈن میں مسجد اورکانگریس سینٹر کے باہر2 دھماکے

176

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں ایک مسجد اور انٹرنیشنل کانگریس سینٹر کے باہر دو الگ الگ دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جرمن میڈیاکے مطابق ڈریسڈن میں ایک مسجد اور انٹرنیشنل کانگریس سینٹر کے باہر دو الگ الگ دھماکے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے اجانب دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتے ہیں۔ پیر کو دیر گئے ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ڈریسڈن کے پولیس چیف ہورسٹ کریچمر کے مطابق ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس کے پیچھے وہ عناصر کارفرما ہو سکتے ہیں، جو غیر ملکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔