حکومت کا نئی نسل کو محمدﷺ کی حیات مبارکہ سے آگاہی دینے کا فیصلہ

218

اسلام آباد : حکومت  نےنئی نسل کو محمدﷺ کی حیات مبارکہ سے آگاہی دینے کے لیے یکساں نظام تعلیم مرتب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی یکساں نظام تعلیم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، جس میں نظام تعلیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم ختم کرنا اولین ترجیح ہے، نئی نسل کو خاتم النبین کی حیات مبارکہ سے آگاہی ہونی چاہیے،یکساں نظام تعلیم ہر بچہ کا بنیادی حق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حضرت محمدﷺ ہمارے رول ماڈل ہیں،محمدﷺ کی سنت ہمارے لیے مشعل راہ ہے،قومی تعلمی پالیسی سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی، نئی پالیسی سے  پاکستان میں  معیاری تعلیم کاحصول ممکن ہوگا۔

اجلاس میں شفقت محمود نے کہا کہ یکساں نصاب کامقصد طلبا میں تجزیاتی اورتخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہے، یکساں نظام تعلیم کے فروغ سے لسانی اور مذہبی تقسیم ختم ہوجائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی یکساں نظام تعلیم کا اطلاق نجی وسرکاری اسکولوں اور دینی مدارس پر بھی ہوگا،اسلامیات پہلی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ مضمون ہوگا،اقلیتی طلبا کے لیے مذہبی تعلمات کے نام سے الگ مضمون متعارف کرایا گیا۔