متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ‘ مسلمان ان کی بیان کا غلط مطلب نکال رہے ہیں’۔ فرانسیسی صدر نے فرانس میں رہنے والے مسلمانوں کو فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونےکی بات کی ہے۔
یو اے ای کے وزیرخارجہ نے فرانسیسی صدر کے ترجمان بنتے ہوئے بتایا کہ ‘میکرون مغربی معاشرے میں مسلمانوں کو علیحدہ نہیں کرنا چاہتے، میکرون اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں’۔
اماراتی وزیرخارجہ نے جرمن اخبار دائی ویلٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ‘مسلمانوں کو بہتر انداز میں مغربی معاشرے میں ضم ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک متوازی کمیونٹی کے طور پرسامنے آئیں اور انتہاپسندی اوراپنے لوگوں کی معاشرے سے کٹ کررہنے کی پالیسی کو ترک کریں’۔
انہوں نے اسلامی دنیا کے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میکرون مسلمانوں کو علیحدہ کرنے کی کسی پالیسی پر بات نہیں کررہے تھے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کی جارہی ہے۔