پارکنگ ڈھونڈنے میں گاڑیاں ڈرائیور کی مدد کریں گی

243

بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز بینز اور آؤڈی گاڑیوں میں اب ایسے سینسر لگائے جائیں گے جو سڑک کے آس پاس پارکنگ کی دستیاب جگہوں اور مرمت کے کام کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گاڑیوں میں نصب سینسر ڈیجیٹل میپ سروس کے ذریعے یہ معلومات فراہم کریں گے اور اس کے علاوہ ٹریفک کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔میپنگ کمپنی ہیئر جرمنی کی کار بنانے والی کمپنیوں کی ملکیت ہے۔ ان کمپنیوں کی گاڑیوں میں اس سروس کا آغاز آئندہ سال ہو گا۔گاڑی کے ڈیٹا میں اْس کی رفتار اور سمت کی تفصیلات بھی ریکارڈ ہوں گی۔گاڑی کے آگے نصب کیمرا ٹریفک کی روانی کے بارے میں ویڈیو فوٹیج بنائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی دوسرے برانڈ بھی ان سروسز میں شامل ہو جائیں گے۔گوگل کی کمیونٹی میپنگ سروس ویز پہلے ہی سفری ڈیٹا سے متعلق معلامات سمارٹ فونز پر فراہم کرتی ہے۔ڈیجیٹل میپ کے ذریعے سڑکوں کے کناروں پر گاڑی پارک کرنے کے لیے موجود خالی جگہوں کے بارے میں بھی معلومات مل سکتی ہیں۔

ہیئر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سڑک پر سفر کرنے والے صارفین کو درپیش اہم چیلنجوں کے حل کے لیے صنعتی شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔گذشتہ سال موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے ہیئر کو دو ارب 80 کروڑ یورو میں کار ساز کمپنی کو فروخت کیا تھا۔