چین میں زیر زمین جوہری پلانٹ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

196

جنوب مغربی چین کی کمشنری چونگ چنگ نے زیر زمین جوہری پلانٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر عوام کے لئے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ فولنگ ڈسٹرکٹ کے پہاڑی علاقے میں واقع 816جوہری پلانٹ جو کہ 104000مربع میٹر کے علاقے پر محیط ہے اور 20کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا ہے کہ بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی غار ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ٹورسٹ بیورو نے بتائی ہے ۔ اس میں 18بڑی غاریں اور 130سے زیادہ سڑکیں ، بغلی غاریں ، سرنگیں اور عمودی شافٹس ہیں ۔ پراجیکٹ پر تعمیر کا کام 1966میں شروع ہوا تاہم ملک نے سازگار بین الاقوامی ماحول کی وجہ سے 1984میں تعمیر کا کام بند کر دیا ۔ 60ہزار سے زیادہ کارکنوں نے تعمیر میں مدد دی۔

یہ پلانٹ نیوکلیئر ری ایکشن کے لئے تھا تاہم اسے کبھی فوجی استعمال میں نہیں لایا گیا۔1980کی دہائی میں اسے کیمیائی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ پلانٹ کو 2002میں غیر خفیہ قراردیا گیا۔