پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف مطالبہ مسترد کردیا

154

اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق کورونا کی وجہ سے عوام  پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کررہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی چیئرمین نوشین جاوید امجد نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دبائو کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پہلے 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو بڑھا جس کی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہے۔