صحبت پور،ٹریفک حادثات میں2 افرادجاں بحق

181

بلوچستان کے علاقے صحبت پور میںمختلف ٹریفک حادثات میں 7سالہ بچی سمیت 2افراد جاںبحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صحبت پور مین روڈ پر سخی در محمد موڑ کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار سات سالہ بچی بانکو اور ہزار خان بہرانی جانبحق ہوگئے جبکہ زلیخاں خاتوں اور رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیںجنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثناء پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود شاہ واہ کے مقام پر مسافر بس فنی خرابی کے باعث الٹ گئی بس کے الٹنے سے ثاقب حسین ،محمد اسلم ،عبدالجبار اور محمد وسیم سمیت دس افرادزخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جن میں تین افراد شدید زخمی بتائے جارہے ہیں۔