کوروناوارئرس: اندرونِ جسم خون جمنا، اموات کی ایک بڑی وجہ

177

کوروناوائرس سے متعلق ایک نئی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے مرض میں بعض اوقات جسم کا مدافعتی نظام وائرس کیخلاف لڑنے کے بجائے اُلٹا جسم کو نقصان پہنچانا شروع کردیتا ہے اور رگوں یا نصوں میں خون کو جمانا شروع کردیتا ہے جو انتہائی خطرے کا باعث ہے۔

 یہ بات حقیقت ہے کہ ضرورت سے زیادہ مدافعتی ردعمل سے ہونے والی سوزش مریضوں میں خون جمنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ماہر امراض قلب یوجین کانتھی اور ان کے دو کولیگز سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں کانتھی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس مرض میں پھیپھڑوں میں خون جمنا موت کی ایک اہم وجہ رہی ہے۔