جب تک ممکن ہوا تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے، شفقت محمود

157

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران جب تک ممکن ہوا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ابھی ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہو گا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جمعرات کو ہوگی، جس میں کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا وبا میں معیشت کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہے، کورونا کی صورت حال پر دنیا میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔