امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

183

لاس اینجلس: امریکی ریاست نیواڈا کےعلاقے ہینڈرسن میں فائرنگ کے واقع میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی اخبار لاس ویگاس ریویو جرنل کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے) کمپلیکس اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے 911 پر کال موصول ہوئی جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی ہے اور قریبی داخلی دروازے پر کسی کو دیکھا ہے جسے گولی ماری گئی ہے۔

فائرنگ کی جگہ پر پہنچنے پرہینڈرسن پولیس اور خصوصی ہتھیاروں کی حامل ٹیم(ایس ڈبلیواے ٹی) کو فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 متاثرین اورقریبی کار میں ممکنہ مشتبہ شخص ملا۔ پولیس نے مسلح شخص کو اسلحہ پھینکنے اورگرفتاری دینے کو کہا تاہم حملہ آور بحث و تکرار کرنے لگا جس کے دوران پولیس کی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔