ملٹیپل اسکلیروسیس کیا ہے؟

199

ملٹیپل اسکلیروسس جسے اردو میں صلابت عصبہ کہا جاتا ہے، دماغ اور حرام مغز کی بیماری ہے۔ اس میں دماغ اور جسم کا تعلق کافی بڑے پیمانے پر متاثر ہوتا ہے۔ اس کی علامات ہر دوسرے شخص میں مختلف ہوتی ہیں اور یہ سال بہ سال معمولی مرض سے خطرناک مرض میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

تقریبا 80 فیصد مریضوں نے تھکاوٹ کی علامات ظاہر کی ہیں۔ اس میں مریض کو بہت تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات انجام اور کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

مریض کو چلنے میں دشواری بھی ہوسکتی ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں جو درجہ ذیل ہیں۔

پیروں یا ٹانگوں کا سن ہونا، توازن برقرار رکھنے میں دشواری، پٹھوں کی کمزوری اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا وغیرہ۔

اس کے علاوہ جسم میں یا کسی مخصوص جگہ پر اچانک یا دائمی درد ہونا، کپکپاہٹ ہونا، بات کرتے وقت الفاظ کے چناؤ، یاد داشت سے متعلق اور کسی معاملے میں توجہ رکھنے میں مشکل پیش بھی آسکتی ہے۔