ہالز کے اندر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد

223

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں بڑھتے کرونا کیسز کے خطرے کے پیش نظر ہالز کے اندر (اِن ڈور) شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی۔

این سی او سی کے مطابق اِن ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ کھلے میدانوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی، ان میں 1 ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہوگی، جبکہ شادی کی تقریبات میں ضابطہ کار ( ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہوگا۔

کورونا کی روک تھام کے ادارے نے سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا اور باقی گھر سے کام کریں۔

این سی او سی نے ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلوں پرعمل درآمد 7نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔