عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد کررہے ہیں‘ سعودی عرب

102

جدہ (نمایندہ خصوصی: محمد جمیل راٹھور) سعودی عرب میں جی ٹوئنٹی گروپ کی مختلف کانفرنسوں کے ضمن میں وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کانفرنس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں باہمی تجارت کو فروغ دینے اور صنعتوں کے فروغ میںمعاون و مؤثر طریقوں پر تمام بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کا م کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ماجد القصبی نے مزید کہا کہ اقتصادی، صنعتی اور سماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی اسٹینڈرڈ پر بھی کام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں ہرممکن کوشش کی ہے۔ ساتھ ہی مملکت نے سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی منفرد مثال عالمی برادری کو بھی پیش کی ہے۔سعودی وزیر تجارت نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل اسٹینڈرد کانفرنس کے شرکاء دُنیا بھر میں ترقی کے فروغ کے لیے مؤثر سفارشات پیش کریں گے۔