استنبول میں داعش کے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

166

استنبول: ترک پولیس نے استنبول میں عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے کم از کم 17 مشتبہ ممبران کو گرفتار کرلیا ہے ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے پیر کے روز دی۔انادولو نے بتایا کہ محکمہ پولیس استنبول کی انسداد دہشتگردی یونٹ کی ٹیموں نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کیلئے پورے شہر میں بیک وقت 17 مقامات پر چھاپے مارے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ مشتبہ افراد مبینہ طور پر داعش کی جانب سے سرگرمیاں انجام دے رہے تھے اور شام میں اس کے ممبران کے ساتھ روابط رکھتے تھے۔روزنامہ حریت کے مطابق  اتوار کے روز جنوبی صوبے آدانا اور جنوب مغربی موغلا میں کی گئی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں کم از کم 19 دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

چھاپوں کے دوران پولیس نے متعدد بغیر لائسنس ہتھیار، 500 گرام دھماکہ خیز مواد اور کچھ تنظیمی دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد بھی قبضے میں لیا، داعش کو 2015 سے ترکی میں ہونیوالے جان لیوا حملوں کے سلسلوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔