آزربائیجان نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا

177

ماسکو: روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آزربائیجان اور آرمینیا کی سرحد کے قریب روس کافوجی ہیلی کاپٹر مارگرایاگیا ہے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم آئی 24 ہیلی کاپٹرکوآذربائیجان کی سرحد کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب آذربائیجان نے روسی ہیلی کاپٹر غلطی سےمارگرانےکااعتراف کرلیا ہے، آزری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمینیا کی سرحد کےنزدیک روسی ہیلی کاپٹرغلطی سےنشانہ بن گیا، ہمارا مقصد روسی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا نہیں تھا،اس  افسوسناک واقعے پر روس سے معذرت کرتے ہیں۔