موٹاپے کی وجوہات

409

موٹاپے کی تو ویسے کئی وجوہات ہیں لیکن جو عمومی وجہات ہوتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

1) زیادہ کھانا کی عادت

تلے ہوئے کھانے ، پروسیسڈ فوڈز ، مٹھائیاں ، میٹھے مشروبات اور مرغ و مسلم جیسے کھانے زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے موٹاپا ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ کیلوری والے کھانے، جوس، پیسٹری ، پیزا ، برگر اور کولا وغیرہ سب شامل ہیں۔

2) جسمانی سرگرمی کی کمی

آج کل زیادہ تر لوگ فٹ بال ، بیڈ منٹن ، یا بھاگ دوڑ کی طرح کھیل کھیلنے کے بجائے ٹیلی ویژن دیکھنا ، کمپیوٹر گیمز کھیلنا یا اپنے فون پر فلمیں دیکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ لوگ سیڑھیاں چڑھنے کے بجائے لفٹ کا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح لوگ چلنے یا سائیکل چلانے کے بجائے کاریں یا موٹرسائیکل پر سواری کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ کافی جسمانی سرگرمی کی کمی کا مطلب یہ ہے کیلوری آپ کے جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے جس سے وزن بڑھتا رہتا ہے۔

3) موروثی

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ موٹاپا  موروثی بھی ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کے والدین میں سے ایک یا دونوں موٹے ہوں۔ ایسے معاملات میں آپ کے غیر ضروری وزن بڑھنے کے 25 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں کے مطابق ایک ناقص جین ایف ٹی او ہر چھ میں سے ایک شخص کو زیادہ سے زیادہ کھانے پر مائل کرتا سکتا ہے۔

4) نیند کی کمی

بھرپور نیند نہ لینا موٹاپے کے امکانات کو دوگنا کرسکتا ہے جیسا کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناکافی نیند گھریلن ہارمون کی پیداوار کا باعث بن سکتی ہے جو بھوک میں اضافہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیپٹین ہارمون کی پیداوار کو کم کرتا ہے جو بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔