جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت وطن واپس آئے، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

135

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت وطن واپس آئے، جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کے لیے واپس آئے ہیں مگر نواز شریف کی جدوجہد اب جوڑ توڑ سے اوپر چلی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےلیگی رہنما نےکہاکہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، گزشتہ 70 سال سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا،گزشتہ ایک سال سے نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے، اگر ان کے پاس میرے خلاف ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، میری تمام جائیدادانہوں نے فریز کی ہوئی ہے، میرے پورے خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کردیے گئے ہیں، نئے پاکستان میں یہ احتساب ہورہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اے این ایف کی مدد سے مجھ پر  منشیات کا  کیس بنایا گیا، میرے بینک  اکاؤنٹ فریز ہیں، مجھے کوئی ریکارڈ نہیں مل رہا، میرے بینک سے انہوں نے ٹرانزیکشن کرانے کی کوشش کی، انہوں نے میرے جعلی بینک اکاؤنٹ بنانے کی بھی کوشش کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹ فریز ہونے کی وجہ سے یہ جعلی اکاؤنٹ نہیں بنا سکے،10سال سے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں کوئی اضافہ نہیں ہوا، حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔a