کورونا ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے

158

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پانچ امیر ترین ممالک 500ملین ویکسین ڈوز کا آرڈر دے چکے ہیں اس کامطلب یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہوگا، ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔