میگی طوفان ساحل سے ٹکرا کر ختم 

218

سمندری طوفان میگی چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر کوآن ژو کی کاؤنٹی ہوئی اینگ سے ٹکرا کر ختم ہو گیا، تائیوان میں طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک اور 268زخمی ہوئے ہیں ،

تفصیلات کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے 118کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور طوفان آیا ، اس سال یہ سترہواں میگی طوفان تھا جس سے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں ، اس سے علاقے کی چار کاؤنٹیز اور ایک شہر میں 300ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ 15کاؤنٹیز ، ضلعوں اور شہروں میں دو سے تین سو کلومیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، علاقے میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے ، کئی شہروں میں کاروبار زندگی اور ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔