چین،کوئلے کی غیر قانونی کان میں دھماکہ ،18افراد ہلاک 

193

چین میں کوئلے کی پیداوار میں کمی کرنے کے اعلان کے بعد غیر قانونی طورپر کوئلہ نکالنے کے واقعات منظر عام پر آئے ہیں ۔کوئلہ کی غیر قانونی کان میں دھماکہ سے18افراد ہلاک،2افرادلاپتہ ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی مشرقی صوبے ننگ ژیا ہوئی میں ایک چھوٹی کوئلے کی کان کا انکشاف اس وقت ہواجب کان میں دھماکہ ہوا کان کا تعلق لن لی کول مائننگ کمپنی شی ژوئی شان سے بتایا جاتا ہے ، اس کان میں 20کارکن کام کررہے تھے چنانچہ انکشاف ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار ا تو پتہ چلا کہ 18کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2ابھی تک لاپتہ ہیں ۔

شی ژوئی شان کے نائب میئر نے ایک کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کان میں دھماکہ زیادہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔