عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

196

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

 بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1325 ڈالر ہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزار200روپے سے کم ہوکر52ہزارروپے پرآگئی اسی طرح 171 روپے کی کمی دس گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 571 روپے ہوگئی جبکہ10روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پرآگئی۔