امریکی سینیٹ نے براک اوباما کی ویٹو کو مسترد کر دیا

290

امریکی سینیٹ نےصدر اوباما کی طرف سے ویٹو کئے گئے نائن الیون متاثرین کوسعودی عرب پرمقدمہ کرنےکے قانون کو مسترد کردیا

امریکی سینیٹ نے بدھ کو صدر براک اوباما کی ویٹو کو مسترد کر دیا۔ اکثریت  نے 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے رشتہ داروں کو سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ ووٹنگ میں صدر کاویٹومنسوخ کرنے کے حق میں 97 ووٹ ڈالے گئے اورمخالفت  میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔اس کے علاوہ یہ بل بھی پاس کیا گیا ہے کہ صدر کےویٹوکومنسوخ کرنےکیلیےاب ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے اوباما کہ 8 سالہ دور حکومت میں ایسا پہلی بار ہوا ہے صدر اوباما کے ویٹو کئے گئے فیصلے کوتبدیل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ صدر براک اوبام نے کانگریس کی طرف سے پاس کئے گئے بل نائن الیون متاثرین کوسعودی عرب پرمقدمہ کرنےکا قانون صدراوباما نے ویٹوکیاتھا۔