اسپیشل ٹیکنالوجی زونزسےملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئےگی، وزیراعظم

208

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندرپارپاکستانیوں کوملک میں پیسہ لانےکےلیےموقع دےرہےہیں، اسپیشل ٹیکنالوجی زونزسےملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئےگی۔

اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے اجراء کی تقریب سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندرپارپاکستانی ملک کاسب سےبڑاسرمایہ ہیں،بہت سےسمندرپارپاکستانی آئی ٹی سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتےہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے،کئی ملکوں کےاندربڑھتاہوااسلاموفوبیاتشویشناک ہے۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت ہے،آئی ٹی سیکٹر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ہم آئی ٹی سیکٹر سے ملکی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، ماضی میں آئی ٹی سیکٹر کو نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتاہوں آٹےاورچینی کابحران اب نہیں آئےگا، بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔