خواجہ آصف کی اہلیہ سمیت سیاسی شخصیات کی 13 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل

192

لاہور:سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اہلیہ سمیت با اثرسیاسی شخصیات کی 13غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئیں۔

سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی ، بااثرسیاسی شخصیات کی 13غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئی ،سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی اہلیہ، سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر، مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی، چوہدری ارشد وڑائچ اورمنشا بٹ سمیت دیگر افراد کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز  سیل کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کرکے مزید کاروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے،نقشہ جات اورکنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ریفرنس کے مطابق کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق میئرسیالکوٹ چوہدری توحید اورخواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے،کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اورقبرستان کے لئے مختص زمین کوپلاٹس بنا کربیچ دیا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو137 کنال پررجسٹرکروا کے بعد میں غیرقانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کرلیا گیا۔

پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔