کورونا کے باعث سپریم کورٹ میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد

93

اسلام آباد: بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے سبب سپریم کورٹ میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

عدالت عظمی نے کورونا وائرس کے باعث پبلک نوٹس جاری کردیا،نوٹس کے مطابق صرف وکلا اور ایسے افراد عدالت آئیں، جنہیں طلب کیا گیا ہو،مقدمے کے فریقین کے علاوہ غیر ضروری افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی  ہے، گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق سفارشات عدالت میں پیش کی تھیں،سفارشات میں کہا گیا تھا کہ صرف ضروری مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔