جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

146

پشاور: جسٹس قیصر رشید کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے معزز جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقار سیٹھ کرونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے، جسٹس وقار کی وفات کے باعث چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ کی تدفین کوہاٹی گیٹ قبرستان میں کردی گئی ہے، مرحو م کو والدہ کی قبر کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔