بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے خاموشی توڑکر جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دے دی ۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور بائیڈن اور کمالا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، جاسوسی اور کورونا وبا جیسے معاملات کو لے کر حالات کشیدہ ہیں۔ ادھر روس نے بائیڈن کو مبارکباد پیش نہیں کی،جب کہ 4برس قبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے والے رہنماؤں میں سب سے آگے تھے ۔ ماسکو کا موقف ہے کہ ہم الیکشن کے سرکاری نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔