پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع شکست کے بعد پومپیو مشرق وسطیٰ کے 7ممالک کے دورے پر نکلے ہیں۔ 10روزہ دورے میں وہ فرانس، ترکی، جارجیا، اسرائیل، سعودی عرب، امارات اور قطر جائیں گے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لیدریاں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ امریکی ہم منصب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائیک پومپیو پیر کے روز صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔