ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیاروں میں سے ایک طیارہ روس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ انٹونو کارگو طیارہ رن وے پر پھسل کر گیا، جس کے باعث اسے خاصا نقصان پہنچا۔ اے این 124 روسلین ائر کرافٹ نے سائبیریا کے نووسیبیرسک ہوائی اڈے سے اڑان بھرنا شروع کی تو اسے شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم اس دوران طیارے برف میں دور تک پھسلتا چلا گیا اور اسے شدید نقصان پہنچا۔