نواز شریف اور مریم کا بیانیہ 2 جلسوں بعد ہی بدل گیا، عثمان ڈار

66

سیالکوٹ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ 2 جلسوں کے بعد بدل گیا ہے، ان کے بیانیے کا بوجھ ان کے اپنے بھی نہیں اٹھا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سن آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام سن آف سیالکوٹ محمد عمر میر کے تعاون سے ماڈل تھانہ سول لائن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ عثمان ڈار نے ساتویں ماڈل تھانے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل تھانوں میں شہریوں کو بہتر ماحول کے ساتھ انصاف ملے گا۔ ماضی میں تھانوں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ تمام تھانوں کی خدمت کا معیار جانچنے والی کمپنی سے سرٹیفکیشن ہوگی۔ بہت جلد جرائم کے خاتمے کیلیے ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ پانچ اعشاریہ ایک ارب کی لاگت سے 250 بیڈ کا اسپتال شروع کیا جارہا ہے۔