گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا

323

اسکردو: گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق  وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو شکست ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی ہے۔

جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا نے 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ تھے، وہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت  کے دوران اس منصب پر فائض رہے۔