رات کی بہتر نیند کیلئے یہ اصول اپنائیں

214

بعض و اوقات ایسا ہوتا ہے نیند کے احساس کے باوجود ایک شخص رات کو پرسکون نیند نہیں لے پاتا اور اس کی وجوہات میں بعض اوقات اُس کے روزمرہ کے معمولات میں ایسے عوامل کارفرما ہوتے ہیں جو رات کی نیند لینے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہوتے ہیں۔ نیچے دیے گئے کچھ ایسے عوامل ہیں کہ اگر آپ انہیں اپنا لیں تو رات کو پرسکون نیند لے سکتے ہیں۔

1) رات کو کافی نہ پیئں:

رات کے کھانے کے بعد ایک کپ کافی پینا ٹھیک ہے لیکن اگر آپ کو رات کو سوتے وقت سونے میں تکلیف ہو تو اس سے بچنا ہی بہتر ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کیفین رات کو ہمیں بیدار رکھتی ہے۔

2) میگنیشیئم:

متعدد تحقیقات کے مطابق نیند کی کمی اور میگنیشیم کی ناکافی مقدار کے درمیان ایک ربط ہے۔ میگنیشیم سے بھرپور غذا کھانے سے آپ رات کو بہتر نیند لے سکتے ہیں۔ بادام ، مچھلی ، مرغی ، کیلے اور پتوں والی سبزیاں میگنیشیئم کا بہترین ذریعہ ہیں۔

3) فون کو 3 گھنٹے پہلے رکھ دیں:

اگر آپ گیارہ بجے تک گہری نیند میں ہونا چاہتے ہیں تو آٹھ بجے اپنے فون کو رکھ دیں اور استعمال نہ کریں۔ مشکل لگتا ہے لیکن یہ عادت اپنانی پڑے گی اور بہت جلد نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

4) بستر کو آرام دہ بنائیں:

ڈسکاؤنٹ اسٹورز سے بستر کیلئے استعمال ہونے والے لوازمات سستے مل جائیں گے اور اس سے آپ کو اچھی طرح سونے میں مدد ملے گی۔ نرم و آرام دہ بستر بھی بہترین نیند کیلئے بہت ضروری ہے۔