گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، عمران خان

101

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان انتخابات جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام  نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس  میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس  کے  دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر وہاں کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے شریف فیملی کے خلاف کرپشن مقدمات اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔