اتحاد ائیر لائن کااسرائیل کیلیے پرواز شروع کرنے کا اعلان

195

ابوظہبی کی ‘اتحاد ایئرلائنز’ نے اسرائیل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اتحاد ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا اور ان کے وقت کا تعین، چین، تھائی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سے آنے جانے والی پروازوں کے وقت کےمطابق کیا جائے گا۔

اتحاد ائیرلائنز کی جانب سے اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا کی وبا کے سبب ایئرلائن انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات بحال ہونے کے بعددبئی ائیرلائن نے براہ راست اسرائیل کی پرواز کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ طے پا گیا۔متحدہ عرب امارات پہلی عرب ریاست ہے جو اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزے کے سفر کی سہولت دے رہی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ فری معاہدہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں طے پایا، امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون منچن اور اسرائیلی وزیراعظم بھی اس موقع پر موجود تھے،متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد تل ابیب پہنچاجہاں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے کئی معاہدے بھی طے پائیں گے جبکہ اسرائیل کی 500 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات میں مشترکہ سرمایہ کاری کیلیے پہلے سے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

Israel, UAE Agree Visa-Free Travel For Nationals: Netanyahu | Kashmir  Observer

متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ دوستی کے معاہدے کو احترام کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور دونوں ملکوں کو امید ہے کہ دوستی کے نئے معاہدے سے کاروباری و تجارتی شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات  کی حکومت نے فلسطینیوں سے غداری کرتے ہوئےاسرائیل نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکا کی ثالثی میں امن معاہدےپر دست خط کیے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی پارلیمان نے گزشتہ ہفتے یو اے ای کے ساتھ امن معاہدے کی توثیق کی تھی۔

یاد رہے کہ یواے ای اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔اس کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے طے کیا تھا۔قبل ازیں عرب ممالک میں سے مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوارتھے۔ مصر نے اسرائیل سے 1979ء میں کیمپ ڈیوڈ میں امن معاہدہ طے کیا تھا۔اس کے بعد 1994ء میں اردن نے اسرائیل سے امن معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

اردن نے اسرائیل کیلیے فضائی حدود بحال کردیں

یروشلم: اردن نے کمرشل فلائٹس کے لیے اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کواپنی فضائی  حدود استعمال کرنے کی اجازت دےدی۔

اسرائیل اور اردن کے مابین طے معاہدے کے بعد اسرائیلی مسافرطیارےعرب، خلیجی ممالک اور مشرقی ایشیا کے لیے اردن کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے جس سےان کے سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔

معاہدوں پر دونوں ملکوں کی سول ایوی ایشن اتھاڑی کے اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آنے اورسعودی عرب کے اسرائیل سے پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے مذاکراتی عمل کو تیز کردیا ہے۔