کورونا وائرس : حکومت اور اپوزیشن پھر آمنے سامنے، جلسے کرنے کا فیصلہ

157

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آنے کے بعد بھی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم کےمیڈیا کوآرڈینیٹرکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے عہدیدران تمام جلسوں کےا نعقاد کا فیصلہ کرچکے ہیں، 22نومبر کو پشاور میں جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

پی ڈی ایم میڈیا کوآرڈینیٹرنے مزید کہاکہ حکمرانوں کو کورونا وائرس کی وبا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، عوام کوجعلی حکومت کے ظلم سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے باعث اپنے جلسے ختم کردیے ہیں، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ کورونا کو روکنے کے لیے پی ڈی ایم بھی اپنے تمام عوامی اجتماعات ختم کردے۔