جرمنی کو بائیڈن حکومت سے تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی امید

63

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر معیشت پیٹر آلٹمائر نے امید ظاہر کی ہے کہ جو بائیڈن کی سربراہی میں بننے والی حکومت یورپ اور امریکا کے درمیان تجارتی پابندیوں کا خاتمہ کرے گی۔ آلٹمائر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ برسلز اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی صنعت کو تحفظ دینے کے نام پر یورپی مصنوعات پر پابندیاں عائد کی تھیں۔