انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شام میں منبع امن آپریشن کے دوران عسکریت پسند کردستان ورکرز پارٹی کے 6جنگجو ہلاک کردیے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ کمانڈوز نے علاقے میں کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ دوسری جانب شمالی عراق کے علاقے زاپ اور آواشین میں بھی تُرک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ تُرکی کے لڑاکا طیاروں نے دونوں علاقوں میں عسکریت پسند تنظیم کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔