ابوظبی کی48 کاموں کے لیینئے فری لانسر لائسنسوں کی پیشکش

32

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے شہریوں کے لیے نیا فری لانسر لائسنس متعارف کرادیا،جس کے تحت وہ 48 اقسام کے کام یا کاروباری سرگرمیاں انجام سے سکتے ہیں۔ محکمہ اقتصادی ترقی کے بیان میں بتایا گیا کہ نئے لائسنس کے تحت شہری، اقامہ رکھنے والے اور ملازمت ویزا رکھنے والے افراد کسی مقامی سروس ایجنٹ یا شراکت دار اماراتی شہری کے بغیر بھی کام کرسکیں گے۔ ا س سے قبل غیرملکی ملازمین ابوظبی میں کسی کمپنی کے ملازم ہونے کی صورت ہی میں کام کرسکتے تھے۔ نیز فری لانس کاروبار کے لیے لائسنس صرف اماراتی شہریوں ہی کو جاری کیے جاتے تھے۔