نتیش کمار نے مسلسل چوتھی بار بہار کے وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا

66

پٹنہ (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ سیکولرازم کی دعوے دار جنتا دل یونائٹیڈ کے رہنما نتیش کمار بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد سے بہار میں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے میں کامیاب ہوئے۔ حکمراں جماعت کے گٹھ جوڑ سے انہوں نے مسلسل چوتھی بار یہ کرسی حاصل کی ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ بی جے پی کے 2رہنماؤں تارا کیشور پرساد اور رینو دیوی نے نائب وزرائے اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔