پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے ملک بھر میں نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ شمالی کوریا کے مردوں کی نصف آبادی سگریٹ نوشی کی عادی ہے جب کہ خواتین میں سگریٹ پینے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس ملک کا سربراہ خود عموماً سگریٹ ہاتھ میں رکھتا ہو، وہاں قوانین کے تحت حکومت کس طرح عوام سے سگریٹ نوشی چھڑوا سکتی ہے۔