ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں حکام نے دھوکا دہی سے کروڑ70 لاکھ ریال سے زیادہ ریال ہتھیانے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گروہ میں 3 سعودی اور اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 2 شامی شامل تھے، جنہوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ ریال سے زیادہ کی رقم ہتھیائی۔ یہ لوگ خود کو لا فرم کے کارکن ظاہر کرتے اور بتاتے کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں میں پھنسی رقوم نکلوا سکتے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر بھی کرتے تھے۔