شام میں بشار الاسد کے وزیر خارجہ ولید معلم کی وفات

125
وفات پانے والے بشارالاسد حکومت کے وزیر خارجہ ولید معلم

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسد حکومت کے وزیر خارجہ ولید معلم 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے شامی حکومت پر بشار الاسد کے قبضے کے بعد سے وزارت خارجہ کی ذمے داریاں سرانجام دیں۔ وہ 1990ء سے 1999ء تک واشنگٹن میں سفیر کی حیثیت سے تعینات رہے۔ اس دوران شام اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔ وہ شام میں بشار الاسد کی متنازع پالیسیوں اور معصوم شہریوں پر بم باری کا عالمی سطح پر دفاع کرتے رہے۔