سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں، مریم نواز

152

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں، ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی۔

پاکستان ڈیموکریٹخ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلا س کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں سب بتا دیا، ان کے چند افسران جذبات میں آ جاتے ہیں اس سے کیا میسیج دیا جا رہا ہے؟، اس سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ سب ایک پیج پر وہاں بھی نہیں ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کراچی واقعہ کی صوبائی رپورٹ کا کیا بنا؟ کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا۔مریم نواز نے جواب دیاکہ اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سب جماعتیں پالیسی بنائیں کہ لوٹوں کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پشاور جلسہ میں لفظ اسٹیبلشمنٹ استعمال کریں گے یا جرنیلوں کا نام لیں گے پالیسی کیا ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ جو پالیسی چل رہی ہے وہی چلے گی۔

انہوں نے مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا لہجہ نرم کسی کا سخت ہوتا ہے مگر موقف ایک ہی ہوتا ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں واٹس ایپ نتیجہ اڑتالیس گھنٹے پہلے معلوم ہوگیا تھا، نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی تھی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پی پی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیل کرلی ہے،آپ اتفاق کرتی ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ وہ خود جواب دے سکتے ہیں مگر انہیں کہہ دیا ہے ایسا کہنے کی ضرورت نہیں تھی۔